لاہور۔5مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے لوڈر رکشوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں ہارون فاروق،اظہر صدیق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر سماعت کی،سوموار کے روز دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے رپورٹ پیش کی،جس کے مطابق موٹر سائیکل رکشوں سے متعلق رولز بنا دیئے گئے ہیں،
وکیل پنجاب حکومت نے آگاہ کیا کہ موٹر سائیکل رکشہ ایکسائز سے رجسٹریشن کے بغیر روڈ پر نہیں آئے گا جبکہ موٹر سائیکل رکشہ فروحت کرنے والا ڈیلر رکشے کی ایکسائز سے رجسٹریشن یقینی بنوائے گا،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اگر کوئی بغیر رجسٹریشن کے موٹر سائیکل رکشہ سٹرک پر آتا ہے تو ڈیلر کا لائسنس معطل ہوتا ہے،
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیگر رپورٹس کا آئندہ سماعت پر جائزہ لیا جائے گا،عدالت نے مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592746