لاہور ہائیکورٹ، نجی نرسز کالجز کو الحاق نہ کرنیکی درخواست رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کی بنا پرنمٹادی

74

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے نجی نرسز کالجز کو الحاق نہ کرنے کی درخواست رجسٹریشن کا عمل شروع ہونے کی بنا پرنمٹادی،جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان نرسز اینڈ مڈوائفری کونسل کااجلاس ہورہاہے جس میں نجی نرسزکالجز کی رجسٹریشن کرنے کاعمل شروع کیاجائے گا،درخواست گزار نجی نرسز کالجز کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجی نرسز کالجز کے الحاق اور رجسٹریشن کا عمل نہ ہونے سے طالبات کامستقبل دائو پر ہے،درخواست میں استدعا کی کہ عدالت رجسٹریشن اور الحاق کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کرے۔