لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے حوالے سے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت

135

لاہور۔30مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کو واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری عمر ایوب خان سمیت دیگر رہنمائوں کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی،عدالت نے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا اور اسے سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض میں درخواست گزار کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔