- Advertisement -
لاہور۔12مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں،
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ جمعرات کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے سپیشل پراسکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
- Advertisement -
بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں جن میں جناح ہائوس اور عسکری ٹاور جلائو گھیرائو سمیت آٹھ مقدمات شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595958
- Advertisement -