26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ہائیکورٹ،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے خلاف کیس میں رجسٹرار آفس...

لاہور ہائیکورٹ،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے خلاف کیس میں رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض برقرار

- Advertisement -

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹٰی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے والد جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت کے شوکاز نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے واپس کردی،رجسٹرار آفس نے درخواست کے ہمراہ مصدقہ دستاویزات ساتھ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے دوبار پیش نہ ہونے پر والد کو شوکازنوٹس جاری کئے،صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے والد دو مقدمات میں ضمانتی ہیں،وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ ٹرائل عدالت نے قانونی طریقہ کار کے برعکس شوکاز نوٹس جاری کئے،عدالت ٹرائل کورٹ کے بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کوکالعدم قرار دے،عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخوست واپس کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کو مصدقہ دستاویزات ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552198

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں