لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال

172
ا سلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب کتے کی موجودگی کی اطلاع کو خلیجی پرواز سے جوڑنا گمراہ کن ہے، ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔