لاہور۔22اپریل (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 35 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کر دیئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی غضنفر عباس کو جگر کے کینسر کے علاج کےلئے 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے۔ڈرائیور کانسٹیبل محمد سرفراز کو علاج معالجے کےلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے، سینئر کلرک شازیہ رفیق کو میجر سرجری کےلئے 3 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔ کانسٹیبل امتیاز احمد کو علاج معالجے کےلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل غلام علی، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو علاج معالجے کےلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتا یاکہ مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ ہمایوں رفیق کی بیوہ، کانسٹیبل اعجاز رفیع کو علاج معالجے کےلئے 2 لاکھ روپے فی کس کےفنڈز جاری کیے گئے، اے ایس آئی ناصر عباس، کانسٹیبل علیم شہزاد کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ڈی ایس پی عنایت اللہ، ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید، کانسٹیبلز سیف علی، ٹیکنیکل آفیسر قاسم علی کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585551