27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث مختلف گینگ کے درجنوں...

لاہور، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث مختلف گینگ کے درجنوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

- Advertisement -

لاہور۔12فروری (اے پی پی):لاہور پولیس نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث مختلف گینگ کے درجنوں ملزمان گرفتارکر کے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔شفیق آباد پولیس نے مل کر وارداتیں کرنے والا اے،بی گینگ گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں عبداللہ،نصیر اور سہیل شامل ہیں۔

ملزمان تین اور چار کے گروہ کی شکل میں واردات کرتے تھے۔ ملزمان پیدل آتے اورشہریوں سے زبردستی بائیک اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،موٹر سائیکل اور نقد ی برآمد کی گئی۔ اسی طرح باغبانپورہ پولیس نے 3رکنی خطرناک حماد ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا۔ گرفتارملزمان میں سرغنہ حماد، زین العابدین اور ارشد شامل ہیں۔

- Advertisement -

ملزمان سے 2موٹر سائیکلیں، نقدی، 2پستول اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ گرین ٹائون پولیس نے بین الصوبائی شاپ رابر وڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتارکر لیئے۔ گرفتارملزمان میں سرغنہ شیر خان،ظفر خان اورحسنین شامل ہیں۔ ملزمان سے چوری شدہ 12موبائل فونز،2لیپ ٹاپ، نقدی، رائفل و درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

لٹن روڈ پولیس نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سنیچنگ میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزم عارف اور اسلم اولڈ انارکلی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور بٹوا چین کر فرار ہو رہے تھے۔ ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھیرا ڈال کر گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 05 موبائل فونز، پسٹل 30 بور و گولیاں اور نقدی رقم برآمدکی گئی۔ ملزمان ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا اور چوری کی متعدد وارداتوں میں تھانہ شاہدرہ کو مطلوب تھے۔ کوٹ لکھپت پولیس نے اے ٹی ایم میں وارداتیں کرنیوالا 2 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان رات گئے نجی بینک کے اے ٹی ایم کو ہینگ کرکے رقم نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتارملزمان میں عبدالرحیم اور فرقان شامل ہیں۔ ملزمان سے انٹرنیٹ ڈیوائس، مختلف اوزار اور 6 موبائلز برآمد کئے گئے۔لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کینال کمپس پل سے حراست میں لیاگیا۔

گرفتارملزمان میں حامداورناظم شامل ہیں۔ ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی۔ ملزمان کینال کے اردگرد نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ مصطفی ٹائون پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہ گیر کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارکر لیئے۔ گرفتار ملزمان میں ملزمان عامر عرف ککو اور یاسر شامل ہیں۔ شہری کاشف کیساتھ ملزمان نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2راہگیر زخمی ہو گئے تھے۔

اسی طرح لیاقت آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم اویس کو گرفتار کر لیا۔ ہوائی فائرنگ کی آواز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوپنڈی راجپوتاں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم اویس سے پستول برآمدکر لیا گیا۔ گوالمنڈی پولیس نے تاش پر سٹے بازی کرنے والے 10ملزمان گرفتارکر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں شیخ شاہد، امین، فیاض،شہزاد،عثمان،عمران،اشفاق سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دا پر لگی 42 ہزار نقد ی، تاش کے پتے اور موبائل برآمدکئے گئے۔علاوہ ازیں لاہور پولیس کااپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ شہید سب انسپکٹر مصدق حسین کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی،فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

یادرہے کہ شہید سب انسپکٹر 12 فروری 1991 کو تھانہ ریس کورس تعینات تھے۔تاج سینما میں بم کی اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر مصدق حسین فوری موقع پر پہنچے۔ مصدق حسین بم اٹھا کر باہر لا رہے تھے کہ بم پھٹنے سے آپ شہید ہو گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں