لاہور، کینٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، دوسرا زخمی

158

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):لاہور کے صنعتی علاقے سندر میں کنٹینر کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز پیش آیا جب محمد عدنان اور محمد شہباز موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کنٹینر کی ٹکر سے عدنان موقع پر جاں بحق جبکہ شہباز زخمی ہو گیا، کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔