لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ حلف اٹھالیا ۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لائونج میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس وحید خان ،جسٹس طارق ندیم ، جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شہباز رضوی ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس عابد حسین چٹھہ اور پرنسپل سیٹ پر دیگر ججز ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سمیت دیگر لا افسران کے علاوہ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم بدھ سے سے دو جنوری تک نجی دورے پر بیرون ملک گئی ہوئی ہیں،ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے فرائض انجام دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539666