لاہوردھماکہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

59

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کو حساس نوعیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اردگرد حالات عجیب و غریب شکل اختیار کر رہے ہیں بالخصوص افغانستان کی صورتحال بڑی پیچیدہ اور سنجیدہ ہے،

جوہر ٹائون دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور جوہر ٹائون دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جیسے ہی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کوئی شواہد ملتے ہیں ہم عوام کے سامنے رکھیں گے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔