27.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر...

لاہورمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔8اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اضلاع میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، گجرات اور فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تھا، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا ۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23اور زیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 132فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس فیز ایٹ ڈی ایچ اے 152،ذکی فارمز 160،پاور زون 160،ایوی گرین ڈی ایچ اے 163،یانی ہوم 153،پو لو گراونڈ 149،سید مراتب علی روڈ154اور عسکری ٹین میں 149ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579526

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں