لاہورکوگالی دینے والوں کوووٹ نہیں ملے گا، مریم نواز کا این اے 120میںوومن ورکرزکنونشن سے خطاب

87
APP64-31 LAHORE: August 31 – Marriyum Nawaz addressing female party workers during PML- N Women Convention in NA-120 constituency at Abid Market. APP photo by Rana Imran

لاہور۔31اگست (اے پی پی )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف کے مقابلے میں اب دوسرے مہرے لائے جارہے ہیں،مجھ پرڈان لیکس اور نیوزلیکس جیسے الزامات لگے،آج انصاف خود انصاف مانگ رہاہے،عوام کی عدالت 17ستمبر کودوٹوک فیصلہ کرے گی،لاہورکوگالی دینے والوں کوووٹ نہیں ملے گا۔ وہ جمعرات کو این اے 120میں انتخابی مہم کے دوران عابد مارکیٹ مزنگ چونگی میں وومن ورکرزکنونشن سے خطاب کررہی تھیں، انہوں کہا کہ میری بہنو اور بھائیوآپ کی محبتوں کاشکریہ اداکرتی ہوں۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ جب مسئلہ درپیش ہوتاہے۔تومائیں بہنیں اور بیٹیاں سب سے آگے ہوتی ہیں۔ مریم نوازنے کہا کہ چارسال وزیراعظم ہاوس میں نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔لیکن لیڈرپر آنچ نہیں آنے دی۔مجھ پرڈان لیکس اور نیوزلیکس جیسے الزامات لگے۔اپنے لیڈرکے ساتھ کھڑے ہونے پرالزامات لگے۔پاناما لیکس کا الزام لگاکہ میں دیواربن کرکھڑی رہی اور سازش کا سامنا کیا۔آج نوازشریف کوجب نااہل کردیاگیاتوآج میری بہنیں سب میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین روز قبل انتخابی مہم شروع کردی ہے۔جب سے نااہلی ہوئی ہے لوگوں کے جذبے میں بڑافرق آگیاہے جوجذبہ اور محبت آج دیکھی یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے کہاکہ2013ء میں جب محمد نوازشریف کی اسی حلقے میں انتخابی مہم کررہی تھی۔اندھیراتھا،لوڈشیڈنگ تھی اور گلی محلوں کی رونقیں ختم تھیں۔لیکن اب ہرجگہ بجلی آرہی ہے لوڈشیڈنگ کانام ونشان نہیں ہے۔