لاہور۔5مارچ (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ میں چار سیشن ججوں کی ہائیکورٹ میں بطور جج تعیناتی اور ایک سیشن جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی
جس کے مطابق عبدالرشیدعابد کا سنیارٹی میں پہلے، عرفان احمد سعید دوسرے ، قیصر نذیر بٹ تیسرے ،محمداکمل خان چوتھے، ملک منیراحمد جوئیہ 7ویں ، خالدارشد 9ویں ،سیشن جج چکوال چودھری طارق جاوید12ویں اورچودھری محمدالیاس13ویں نمبرپرآگئے۔پنجاب میں سیشن ججوں کی تعداد 147 ہے ۔