22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلبنان اور شام کے وزرائے دفاع کی سرحدی سلامتی پر گفتگو، معاہدہ...

لبنان اور شام کے وزرائے دفاع کی سرحدی سلامتی پر گفتگو، معاہدہ طے پا گیا

- Advertisement -

جدہ۔28مارچ (اے پی پی):شام اور لبنان کے درمیان سرحدی حد بندی بارے معاہدہ طے پا گیا۔العربیہ اردو کے مطابق سلامتی و عسکری امور پر رابطہ کاری اور تعاون کے فروغ کے لئے لبنان اور شام کے وزرائے دفاع نےجدہ میں ملاقات کی۔لبنانی وفد کی قیادت مرھف ابو قصرۃ نے اور شامی وفد کی سربراہی مشیل منسے نے کی۔فریقین متعدد شعبوں میں قانونی اور خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیں گے اور سلامتی اور فوجی معاملات میں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ رابطہ کاری کے طریقہ کار کو فعال کریں گے جو خاص طور پر سرحدی علاقے میں پیدا ہو سکتے ہیں۔

مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے والے سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کی نشاندہی کرے گا۔وزراء نے گفتگو پر اطمینان کا اظہار اور سعودی عرب میں فالو اپ میٹنگ منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔جاری بیان میں سعودی عرب نے کہا کہ اس نے سیاسی اور سفارتی گفتگو کے ذریعے شام اور لبنان کے اختلافات حل کرنے کی حمایت کی ہے جبکہ دونوں کی خودمختاری، استحکام اور بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھا جائے۔

- Advertisement -

الاخباریہ نے اطلاع دی کہ سعودی عرب نے ہر اس بات کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جس سے شام اور لبنان میں اور پورے خطے میں سلامتی و استحکام حاصل کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد ملے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576859

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں