اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان میں بحرانی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لئے وزارت خارجہ امور اور بیروت میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل کوشاں ہیں۔
اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ امور میں کرائسس مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔لبنان میں پاکستانی شہریوں اوران کے خاندانوں کو کہاگیا ہے کہ وہ لینڈ لائن نمبر 9207887 -051ای میل [email protected] پر رابطہ کریں۔بیروت میں پاکستانی سفارتخانہ سے بھی چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ سے -81669488 -00961اور-0096181815104
ای میل [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔