لبنانی مشن نے پیجر دھماکوں کی ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات سے سلامتی کونسل کو اگاہ کر دیا

175

اقوام متحدہ ۔20ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں لبنان کے سفارتی مشن نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے لبنان میں ہونے والے پیجرزکے دھماکے برقی پیغام کے ذریعے کئے گئے۔

العربیہ کے مطابق مشن نےبتایا کہ لبنانی حکام کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ پیجر ز کے لبنان پہنچنے سے پہلے ہی ان میں دھماکا خیز مواد نصب کر دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط کے مطابق لبنانی حکام کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیجر اور دیگر وائر لیس آلات کو برقی پیغامات بھیج کر دھماکے سے تباہ کیا گیا۔

مشن نے بتایا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کا ذمے دار اسرائیل ہے۔