لسبیلہ ہیلی کاپٹرکے شہدا کے خلاف مہم ،سائفر کاجھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

235
نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“....یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹرکے شہدا کے خلاف مہم ،سائفر کاجھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا۔

جمعہ کوعمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس کی تصویر پے جوتے،نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ جانور ، اوئے زیبا جج، ٹیرین کے ابو، آئین شکن، فارن ایجنٹ، گھڑی چور نااہل اب صرف تم ہوگے۔