لندن ۔14اکتوبر (اے پی پی):لندن میں چائنا میڈیا گروپ کی "تہذیبوں کا سفر”کے عنوان سے عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی رہنمائی کے تحت چینی عوام چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر اور انسانی تہذیب کی ترقی و پیشرفت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
"تہذیبوں کا سفر” کی عالمی نمائش روایتی چینی ثقافت کی ایک اور تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور یورپ کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے استحکام، تہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے کے فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی دانشوری اور طاقت کے مطابق حصہ ڈالے گا۔