لوئر کوہستان آتشزدگی واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ، ایک لاپتہ ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122

166
صدر فیصل آباد چیمبر

کوہستان لوئر۔ 17 مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122 لوئر کوہستان ساجد خان نے کہا ہے کہ لوئر کوہستان آتشزدگی واقعہ میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کیلئے سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے چھت گرنے کے واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

کوہستان لوئر میں پیش آنے والے حادثہ سے متعلق جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوئر کوہستان کے علاقہ سیری پٹن کے مقام پر گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ سے گھر کی چھتیں گر گئیں جس سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی وہ ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولینسوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کروا دیں۔

آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کیلئے اپر کوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں طلب کی گئیں۔ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران اب تک 13 افراد کو نکالا ہے جن میں سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کو ڈھونڈنے کیلئے ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے، امدادی کارروائیوں کی نگرانی وہ خود کر رہا ہوں۔