ایبٹ آباد۔ 22 جون (اے پی پی):لوئر کوہستان میں بنکڈ چکئی کے مقام پر بس الٹ جانے سے 10 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 لوئر کوہستان کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس بنکڈ چکئی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ پر الٹ گئی،کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہو گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئےجنہیں ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بشام اور بعد ازاں 3 شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔زخمیوں میں لیاقت سکنہ مردان،نسیم سکنہ اٹک،صدام سکنہ ہری پور،اظہار سکنہ لوئر دیر،رشید احمد سکنہ چترال،صداقت سکنہ ہری پور،ریحان سکنہ لوئر دیر،احسان اللہ سکنہ باجوڑ،عمران سکنہ مردان،حضرت حسین سکنہ لوئر دیر اور جاوید سکنہ بٹ خیلہ ملاکنڈشامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478005