پشاور ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ لودھراں کے عوام نے صادق وامین اوراہل ونااہل کافیصلہ سنادیاہے،عمران خان کوانکے دھرناسیاست،دشنام طرازی،الزام تراشی اور منفی سیاست کاسلہ خوب مل رہاہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں لودھراںکے عوام نے ثابت کردیاہے کہ پاکستانی عوام کے دلوںپر قائدمحمد نوازشریف آج بھی راج کررہے ہیںاورکرتے ہیںگے،یہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ایک ٹریلرتھا۔انجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے 154پرپاکستان مسلم لیگ(ن)اقبال شاہ کی کامیابی پرقائدمحمدنوازشریف،شہباز شریف کو مبارکباددی جبکہ نومنتخب ممبرقومی اسمبلی اقبال شاہ کوپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے عہدیداروں،کارکنوںاوراپنی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅںکااظہارکیا۔