اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):میں پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت کے رنگ ایک چھت کے نیچے دیکھے جاسکتے ہیں، قومی ادارہ پاکستان کی ثقافت کے فروغ وترویج کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔
لوک ورثہ حکام کے مطابق لوک ورثہ میوزیم میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کی ثقافت کو بھی دیکھا جاسکتا ہےجبکہ مانومنٹ میوزیم میں تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کے مجسمے اور تصاویراویزاں کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف ادوار میں ہونے والی صنعتی ترقی کو بھی ماڈلز کی صورت میں یہاں پیش کیا گیا ہے۔لوک ورثہ کی حدود میں ٹرک آرٹ کے نمونے،روایتی تانگے اور کشتی کے ماڈلز کے علاوہ دیہاتوں میں موجود پرانی طرز کے کنوئیں کے ماڈل بھی ڈسپلے کئے گئے ہیں۔
جدت اور روایت کا حسین امتزاج یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔لوک ورثہ انتظامیہ نے ملک کے نامور اور ماہر دستکاروں اور آرٹسٹوں کے مستقل سٹالز یہاں لگا رکھے ہیں جہاں وہ اپنے ہاتھوں سے مختلف دستکاریاں اور فن پارے تیار کر رہے ہیں جنہیں سیاح نہ صرف پسند کررہے ہیں بلکہ انہیں خرید بھی رہے ہیں۔
پاکستان کی ثقافت کے کئی رنگ ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں لیکن ان میں مماثلت بھی پائی جاتی ہے،یہ تمام رنگ لوک ورثہ میں محفوظ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553917