لوگوں نے زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے دونوجوان شہید ، حریت رہنماءمسلسل نظربند

104

سرینگر ۔ 25 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں لوگوںنے بھارت کے غیر قانونی تسلط ، بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام اور دیگر مظالم کے خلاف جمعہ کو سرینگر اور دیگر قصبوں میں زبردست مظاہرے کئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر کے تحت دی تھی ۔ لو گوںنے سرینگر، بڈگام، گاندربل،سوپور، پلہالن، بارہمولہ ،بانڈی پورہ، کپواڑہ، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور دیگر علاقوں میںسڑکوں پر نکل کر پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بلند کئے اور پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے۔ بھارتی فورسز نے متعدد مقامات پر مظاہرین کو طاقت کے وحشیانہ استعمال کا نشانہ بنایا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔