13.8 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ائینڈ ہیلتھ سائینسز کی جانب سے لاڑکانہ میں...

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ائینڈ ہیلتھ سائینسز کی جانب سے لاڑکانہ میں لمس لیبارٹری کی مزید ایک شاخ کا افتتاح

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 25 فروری (اے پی پی):لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ائینڈ ہیلتھ سائینسز کی جانب سے لاڑکانہ میں لمس لیبارٹری کی مزید ایک شاخ کا افتتاح کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے باقرانی روڈ پر لمس ڈائیگنوسٹک لیبارٹریز کے ایک مزید کلیکشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔

افتتاحی تقریب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ائینڈ ہیلتھ سائینسز کے سینئیر افسران پروجیکٹ ڈاریکٹر رائو فرمان علی، ٹیکنیکل مینیجر محمد مشارق، ایچ آر ائینڈ کوالٹی مینیجر فیصل عمران کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر لمس یونیورسٹی جامشورو پروفیسر اکرام الدین کی سربراہی میں سندھ بھر میں لمس لیبارٹریز کی سینکڑوں شاخیں روزانہ لاکھوں غریب مریضوں کو انتہائی کم قیمتوں میں لیب سہولیات فراہم کر رہی ہیں جبکہ سینکڑوں برانچز کے قیام سے ہنر مند اور قابل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ لمس لیبارٹریز نے کووڈ آئوٹ بریک کے وقت بھی سندھ بھر میں سرکاری سطح پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں پی سی آر ٹیسٹس بروقت اور کامیابی سے کر کے اپنی صحت عامہ کے میدان میں اپنا لوہا منوایا تھا ،آج بھی لمس بطور ادارہ اپنے اسی مشن پر گامزن ہے جس کے تحت سندھ کے نوجوانوں کو نہ صرف اعلی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے بلکہ صحت عامہ کے حوالے سے بھی سستی ترین سہولیات عوام کے لیے جگہ جگہ میسر کی جارہی ہیں۔

فیصل عمران کا کہنا تھا کہ لمس لیبارٹریز جدید تکنیکی سہولیات اور بین الاقوامی سطح کے انفراسٹرکچر سے لیس ہیں اور ملک سمیت ایشیاء کی بڑی اور بہترین یونیورسٹیز میں لمس جامشورو کا شمار ہوتا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ریجنل منیجر غلام نبی پیرزادہ، مارکیٹنگ مینیجر حسن عاشق پٹھان اور کلیکشن یونٹ انچارج زاہد عباسی موجود تھے جبکہ سینئیر صحافی محمد عاشق پٹھان نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں