اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیبر ڈے کے موقع پر ہم اپنے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہت حساس ہے خاص طور کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران یومیہ اجرت حاصل کرنے والے افراد کو معاشی سپورٹ مہیا کی ہے ۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں تمام مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے ایک طویل راستہ عبور کرنا ہے لیکن ہم اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔