برسلز ۔ 7 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے زیر انتظام لیبیا نیشنل کانفرنس ملک میں ممکنہ انتخابات کے موقع پر ہی منعقد ہو گی۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لیبیا میں جاری آٹھ سالہ مسلح تنازعے کے باوجود لیبیا نیشنل کانفرنس مقررہ وقت پر ہی ہو گی۔ دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے لیبیا کی فوج کے کمانڈر خلیفہ ہفتر کو خبردار کیا ہے کہ وہ طرابلس پر قبضے سے گریز کریں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اتحادی حکومت کو قبول کریں۔ دوسری صورت میں انہیں بین الاقوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔