لیبیا کی صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس اپریل میں ہوگی

72

طرابلس ۔ 21 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ لیبیا کے قصبے غدامس میں 14 سے 16 اپریل تک ایک کانفرنس منعقد کرے گی اور اس میں خانہ جنگی کا شکار ملک کی صورت حال میں امن واستحکام پر غور کیا جائے گا۔یہ بات اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے لیبیا غسان سلامہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ،یہ کانفرنس ملک کے استحکام کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہوگی۔