لیبیا کے ساحل سے رواں ہفتے 70 غیر قانونی تارکین ڈوب کر ہلاک ، 100لاپتہ ہوئے،یونیسف

75
سعودی عرب اور یونیسیف کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط

طرابلس ۔24دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے رواں ہفتے بچوں سمیت 70 غیر قانونی تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جبکہ 100لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ نے لیبیا میں یونیسف کے قائم مقام خصوصی نمائندے لانا وریکات کے حوالے سے بتایا کہ غیرقانونی تارکین وطن بچوں سمیت بحیرہ روم کو عبورکرنے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم نقل مکانی کے لیے دنیا سب سے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی مدد، تلاش اور بچائوکے طریقہ کار کو مضبوط اور موثر بنانے پر زور دیا ہے۔انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن کی نقل مکانی کے لیے قانونی راستوں کو وسعت دینے اور محفوظ نقل مکانی کی حمایت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق سال رواں 2021 میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 31 ہزار 456 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے جو لیبیا واپس جا چکے ہیں جبکہ سینکڑوں وسطی بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ہلاک اور لاپتہ ہو گئے ۔