20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلیبیا کے ساحل کے قریب سمندری حادثہ، پاکستانی شہری بھی بحری جہاز...

لیبیا کے ساحل کے قریب سمندری حادثہ، پاکستانی شہری بھی بحری جہاز میں سوار تھے ، وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارج

- Advertisement -

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب سمندری حادثہ پیش آیا ہے جس میں پاکستانی شہری شامل تھے۔ ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گہا کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا ایک بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا۔

ترجمان نے کہا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ ہسپتال روانہ کردیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جاسکے، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر نظر رکھنے کےلئے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے متعلق معلومات کے لئے واٹس ایپ نمبر 03052185882 ، موبائل نمبر 00218913870577، واٹس ایپ نمبر +218 91-6425435 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد میں فون نمبر9207887051 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558399

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں