اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی)ملک سے لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں رواں سال فروری میں 11.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق فروری2019ءمیں لیدر گارمنٹس کی برآمدات سے پاکستان نے2.7 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.94فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے لیدر گارمنٹس کی برآمدات سے 2.4 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔