لیسکو نادہندگان سے 1کروڑ50لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے، ترجمان

107
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں ایک روز کے دوران227نادہندگان سے 1کروڑ50لاکھ89ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 25 نادہندگان سے78ہزارسے زائد، ایسٹرن سرکل میں 24نادہندہ سے52ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 39نا نادہندہ سے 10لاکھ72ہزارروپے، سدرن سرکل میں 19نادہندگان سے85ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 18 نادہندگان سے24ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 37 نادہندگان سے1کروڑ80ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 41نادہندگان سے55ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 24 نا دہندگان سے44ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔