لیسکو نادہندگان سے6.28 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،ترجمان

127
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔26جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے272ویں روز104 نا دہندگان سے6.28 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی16نادہندگان سے1.59 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی14 نادہندگان سے0.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 20نادہندگان سے1.47 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی16 ڈیفالٹرز سے0.62 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے0.54 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی6نادہندگان سے0.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی10 نادہندگان سے 0.36 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی13 نادہندگان سے0.79 ملین کی ریکوری کی گئی۔

272 روز سے جاری مہم کے دوران108488 ڈیفالٹرز سے3 ارب35 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15684 نادہندگان سے484.88 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14336 نادہندگان سے739.06 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 12537 نا دہندگان سے487.90 ملین اور ساتھ سرکل میں 6587 نادہندگان سے181.29 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9575نادہندگان سے276.17 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12660 نادہندگان سے479.06 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16960 نادہندگان سے217.54 ملین جبکہ قصور سرکل میں 20149 نا دہندگان سے486.78 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔