لیسکو نے بجلی چوری آپریشن کے دوران مزید289 بجلی چور پکڑ لئے ،13 گرفتار

163

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں مزید289ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے137درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ13ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل،13 کمرشل اور293 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو332138یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت12313048روپے ہے۔شفیق آباد کے علاقے میں کنکشن کو500000روپے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں کنکشن کو 125000روپے،شرقپور کے علاقے میں کنکشن کو ایک لاکھ روپے اورفیکٹری ایریا کے ہی ایک اور ملزم کوایک لاکھ کی رقم چارج کی گئی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 95روز سے جاری آپریشن کے دوران کل35211ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے34819ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،33479 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور15858ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کو اب تک57273810یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2243927577روپے ہے۔