لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے31.08 ملین کی وصولی کرلی ہے، رجمان

208
LESCO

لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز نے تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے تیسرے روز934 ڈیفالٹرز سے31.08ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ نادرن سرکل میں 82ڈیڈڈیفالٹرز سے 3.39ملین اورایسٹرن سرکل میں 78 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.23 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 97 ڈیفالٹرزسے4.79ملین اور ساتھ سرکل میں 149ڈیفالٹرز سے3.71ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 27ڈیفالٹرزسے 0.61ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 134ڈیفالٹرز سے5.02ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 87ڈیفالٹرز سے3.19ملین جبکہ قصور سرکل میں 280ڈیفالٹرزسے6.14ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔