لیسکو نے گزشتہ روز 262نادہندگان سے50 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی، ترجمان

86

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا،گزشتہ ایک روز کے دوران262نادہندگان سے50 لاکھ55ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 24نادہندگان سے68ہزار سے زائد، ایسٹرن سرکل میں 26نادہندہ سے 61ہزار روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 46نا دہندگان سے10لاکھ 71ہزار روپے سے زائد،ساوتھ سرکل میں 30 نادہندگان سے69ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 26 نادہندگان سے27ہزار روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 35 نادہندگان سے 62ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 42نادہندگان سے43ہزار روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 33 نا دہندگان سے53 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔