لاہور۔15ستمبر (اے پی پی):لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خاتمے کیلئے نویں روز بھی آپریشن جاری رہا۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں نویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکلز میں 304کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے149ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ20ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے،
پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 1، زرعی5، کمرشل12اور286ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو711,109 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3کروڑ2لاکھ 5ہزار18روپےہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئےجن کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ترجمان کے مطابق گنڈا سنگھ کے علاقے میں وکیل غلام مصطفی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرکے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا تھا، ملزم کوڈٹیکشن بل کی مد میں 19490 یونٹس چارج کیے گئے ہیں،
جن کی مالیت487250 بنتی ہے، گنڈا سنگھ کے ہی علاقے میں شاہ دین گائوں میں ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کررہا تھا جسے ڈٹیکشن بل کی مد میں 21760یونٹس چارج کیے گئے ہیں جس کی مالیت 544250 روپے ہے،محمد ظفر ایڈووکیٹ نامی ملزم کوڈٹیکشن بل کی مد میں 22360 یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت559000روپے بنتی ہے، بلاول کالونی سب ڈویژن کے علاقے میں بشارت نامی ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرکے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کررہا تھا جیسے ڈٹیکشن بل کی مد میں 48327یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 1014867روپے بنتی ہے،
ملزم کو دوسری جگہ بجلی چوری کرنے پر ڈٹیکشن بل کی مد میں 43800یونٹس(919800روپے)چارج کیے گئے، پرویز اقبال نامی بجلی چور کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 45625یونٹس (958125روپے)، پرویز اقبال کو ہی ایک اور گھریلو کنکشن سے بجلی چوری کرنے پر ڈٹیکشن بل کی مد میں 43800یونٹس (919800روپے) چارج کیے گئے، حجزہ شاہ مقیم میں انڈسٹریل میٹر کو ٹمپر کرکے بجلی چوری کرنیوالے ملزم طالب حسین کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 16000ہزار یونٹس (650000روپے) چارج کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ نو روز کے آپریشن کے دوران کل2710کنکشن چیک کئے گئے۔ 2701 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1879 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل 138 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو اب تک 7،121،374 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم30کروڑ 65لاکھ 9245 روپے ہے۔