لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔پینتالیس روز سے جاری مہم کے دوران33237 ڈیفالٹرز سے1ارب65کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 4432نا دہندگان سے137.48ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3913 نا دہندگان سے242.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 4225 نا دہندگان سے155.16ملین اور ساتھ سرکل میں 1811نا دہندگان سے60.55 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2938نا دہندگان سے66.31 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3619نا دہندگان سے154.56ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5032نا دہندگان سے70.89 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7267 نا دہندگان سے178.08 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے پینتالیسویں روز400نا دہندگان سے1کروڑ19لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ناردرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 44نا دہندگان سے1.48ملین اور ایسٹرن سرکل میں 84نا دہندگان سے2.12ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 48نا دہندگان سے1.61 ملین اور ساتھ سرکل میں 13نا دہندگان سے0.39 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 57نا دہندگان سے1.00 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 44نا دہندگان سے2.94 ملین کی ریکوری کی۔
مینجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 28نا دہندگان سے0.42ملین جبکہ قصور سرکل میں 82نا دہندگان سے2.04 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔