لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری،مزید 29ملزمان گرفتار

120
LESCO

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 508ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے173 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ24کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،12زرعی اور478 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ31ہزار 552 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ58لاکھ62 ہزار688 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو305دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ9ہزار967ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،92ہزار810 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا کر34 ہزار677 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک12کروڑ25لاکھ 12 ہزار354 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب38کروڑ70لاکھ50ہزار205روپے ہے۔