لاہور۔29نومبر (اے پی پی):لیسکو کی 81روز سے جاری مہم کے دوران بجلی چوری میں ملوث 15039ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق81 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک15039ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر31106ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،30726 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں
جن میں سے30726درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 53,723,131 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2,150,209,293 ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں کنکشن کو4200یونٹس300,000روپے،40فٹ بازار کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میں کنکشن کو4000 یونٹس300,000روپے،مالو والا بازار کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں کنکشن کو4000 یونٹس پر300,000روپے اوربھکی کے علاقے میں ایک کنکشن کو9975 یونٹس پر 267,832روپے چارج کیے گئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 339کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،339بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے192درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ13ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل، 2انڈسٹریل،4زرعی اور322 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو390,424یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 15,687,059 روپے ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔