لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم، 24گھنٹوں میں15ملزمان گرفتار

92
LESCO

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 24 گھنٹوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 428ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے146 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ15کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل،4 زرعی،2انڈسٹریل اور412 گھریلو کنکشن تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے انہیں 2لاکھ90ہزار783 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ15 لاکھ48 ہزار772 روپے ہے۔