لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں 24گھنٹوں کے دوران مزید341ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 109ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،5 زرعی، ایک انڈسٹریل اور323ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ59ہزار994یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ9 لاکھ6 ہزار506روپے ہے۔