لیسکو کی برج اٹاری میں کارروائی،مشہور قبضہ گروپ کا سرغنہ ارشد کھوکھربجلی چوری کرتا پکڑا گیا۔ترجمان

228
LESCO

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے روز برج اٹاری میں کارروائی کی جہاں مشہور زمانہ قبضہ گروپ کا سرغنہ ارشدکھو کھربجلی چوری کرتے ہو ے پکڑا گیا ۔لیسکو ترجمان کے مطابق برج اٹاری سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کے دوران ارشد کھوکھرکو ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی سے چلاتے ہو ئے پکڑلیا گیا۔لیسکو ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے اس کا کنکشن منقطع کر دیااور ارشد کھوکھر کوگرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

ترجمان کے مطابق ارشد کھوکھر کو 1400000 روپے ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ارشد کھوکھر پہلے سے ہی لیسکو کی ڈیڈ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شامل ہے اور اس کے ذمہ 850000روپے واجب الادا ہیں جو کہ اس نے لیسکو کوادا نہیں کئے۔واضح رہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔