لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان لیسکو

48
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے،

چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں،43روز سے جاری مہم کے دوران32336 ڈیفالٹرز سے1ارب40کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4320نا دہندگان سے133.59ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 3755 نا دہندگان سے238.03 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4132 نا دہندگان سے151.46ملین اور ساتھ سرکل میں 1785نا دہندگان سے59.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 2817نا دہندگان سے64.34 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3465نا دہندگان سے148.85ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 4962نا دہندگان سے69.99 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7100 نا دہندگان سے174.12 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے تینتالیسویں روز464نا دہندگان سے1کروڑ75لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 43نا دہندگان سے1.29ملین اور ایسٹرن سرکل میں 73نا دہندگان سے3.41ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 55نا دہندگان سے2.16 ملین اور ساتھ سرکل میں 20نا دہندگان سے1.12 ملین کی ریکوری کی اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 50نا دہندگان سے1.10 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 61نا دہندگان سے4.56 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 59نا دہندگان سے0.62ملین جبکہ قصور سرکل میں 103نا دہندگان سے3.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔