24.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی جانب سے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم کا آغاز ،...

لیسکو کی جانب سے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم کا آغاز ، پہلے روز 27ملین روپے کی وصولی

- Advertisement -

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف انجینئرز نے تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کے پہلے ہی روز1276 ڈیفالٹرز سے 27ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ نادرن سرکل میں 145ڈیڈڈیفالٹرز سے 4.31ملین روپے اورایسٹرن سرکل میں 249 ڈیڈڈیفالٹرز سے 3.51 ملین کی ریکوری کی۔

- Advertisement -

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدار ماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 106 ڈیفالٹرزسے 0.84ملین اور ساتھ سرکل میں 65ڈیفالٹرز سے 2.72ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 31ڈیفالٹرزسے 1.56ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 186ڈیفالٹرز سے 5.12ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 165ڈیفالٹرز سے 2.16ملین جبکہ قصور سرکل میں 329ڈیفالٹرزسے 6.59ملین کی ریکوری کی گئی۔لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390210

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں