لاہور۔3مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 212 ویں روز 160 نادہندگان سے 4.20 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 30 نادہندگان سے 0.60 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 20 نادہندگان سے 0.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 18نادہندگان سے 0.78ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل کی زیر نگرانی21نادہندگان سے 0.34ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.36ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 18 نادہندگان سے 0.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 19 نادہندگان سے 0.33 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 23 نادہندگان سے 0.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 212 روز سے جاری مہم کے دوران 101889 ڈیفالٹرز سے 2 ارب91 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 14807 نادہندگان سے 431.36 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13328 نادہندگان سے 685.05 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11480 نا دہندگان سے 386.40 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6027 نادہندگان سے 160.80 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 8779 نادہندگان سے 235.55 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11899 نادہندگان سے 427.60 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16235 نادہندگان سے 190.10 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19334 نا دہندگان سے 401.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔