لاہور۔13مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،مہم کے 175 ویں روز 421نا دہندگان سے8.46ملین روپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی85 نادہندگان سے 1.80 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 47 نادہندگان سے 2.28 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 48نادہندگان سے 0.96 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی21 ڈیفالٹرز سے 0.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 47 نادہندگان سے 0.75 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی27نادہندگان سے0.78 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 67 نادہندگان سے 0.58 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی79 نادہندگان سے 0.91 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 175 روز سے جاری مہم کے دوران91126 ڈیفالٹرز سے 2ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 13120 نادہندگان سے 387.56 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11569 نادہندگان سے 631.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 10261 نا دہندگان سے354.31 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5338نا دہندگان سے 151.25 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8040 نادہندگان سے217.99 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10809نادہندگان سے397.13ملین کی ریکوری کی گئی،
اوکاڑہ سرکل میں 14621 نادہندگان سے 171.11 ملین جبکہ قصور سرکل میں 17368 نا دہندگان سے 367.24 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔