لاہور۔20جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 505نا دہندگان سے 1 کروڑ 31لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔
نار درن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 62نا دہندگان سے1.10ملین اور ایسٹرن سرکل میں 58نا دہندگان سے2.77ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ہمراہ سینٹرل سرکل میں 60نا دہندگان سے2.32 ملین اور ساتھ سرکل میں 30نا دہندگان سے0.83ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 30نا دہندگان سے0.50 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 82نا دہندگان سے3.42ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 99نا دہندگان سے 0.74 ملین جبکہ قصور سرکل میں 84نا دہندگان سے1.47 ملین کی ریکوری کی گئی۔
چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر کر رہے ہیں، 128روز سے جاری مہم کے دوران70328 ڈیفالٹرز سے2 ارب5کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 9858نا دہندگان سے273.20ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9182 نا دہندگان سے499.98 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 7935نا دہندگان سے266.39ملین اور ساتھ سرکل میں 4054نا دہندگان سے112.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 6326نا دہندگان سے173.22 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8581نا دہندگان سے304.48ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 11184نا دہندگان سے129.50 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13208 نا دہندگان سے291.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔