لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کو 365دن مکمل ہوگئے، اس دوران ایک لاکھ 32ہزار 817ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔365دنوں سے جاری آپریشن کے دوران ایک لاکھ 24ہزار 281ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے41ہزار 648کو گرفتار کیا گیا،
پکڑے گئے کنکشنز میں ایک لاکھ 27ہزار107گھریلو، 4ہزار140کمرشل، ایک ہزار294زرعی جبکہ 276صنعتی کنکشن شامل ہیں،بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 14کروڑ46لاکھ 38ہزار 715یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت 5ارب19کروڑ36لاکھ 15ہزار 697روپے ہے۔