لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے269واں اجلاس کا انعقاد

143
LESCO
LESCO

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):لیسکوترجمان کے مطابق لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ممبر بورڈ علی ایاز صادق نے کی جبکہ بورڈ ممبران مجاہد اسلام باللہ، جہانزیب بدر، غیاث الدین احمد، محمود اختر گورایہ، رانا فیصل حیات، احمد بخش تارڑ، محمد ارشد اقبال، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر،ڈائریکٹر ایچ آر نعمان غفور، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر،

کمپنی سیکریٹری بشری عمران،جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین، چیف انجینئر مٹیریل منیجمنٹ رمضان بٹ، چیف انجینئر پلاننگ عمران محمود اور دیگر لیسکو افسران نے شرکت کی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 269ویں اجلاس میں پی ایچ ڈی الاونس کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے آئی ٹی -ای آر پی سٹریکچر کی بھی منظوری دی گئی اس کے ساتھ ساتھ بورڈ نے ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی اورسسٹم کے مرمتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیا جائے تاکہ صارفین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بورڈ نے ٹرانسمیشن لائنوں کی نائٹ پیٹرولنگ شروع کرنے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی تاکہ سسٹم میں ہونے والی ٹرپنگ کو کم سے کم کیا جاسکے۔